آر پی او راولپنڈی نے چوری کار پکڑنے پر پولیس ملازمین میں نقد رقم اور تعریفی اسناد تقسیم کیں

ہفتہ 23 مئی 2015 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ نے تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سے چوری ہونے والی کار پکڑنے پر پولیس ملازمین میں نقد رقم اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق 21مئی کو مسمی بشیر مسیح نے اپنی کالی پیلی ٹیکسی کار نمبریLHR-8906لئی پل کے قریب کھڑی کی جو وہاں سے کسی نامعلوم چور نے چوری کرلی۔

بشیر مسیح نے فوراً ریسکیو15پر اطلاع دی جو اس وقوعہ کی ناکہ بندی کرادی گئی۔

(جاری ہے)

اسی دوران محافظ سکواڈ تھانہ ریس کورس کے اہلکاروں ASIسید عاصم شیرازی اور کانسٹیبلان یاسر محمود،محمد شعیب اورمحمد عمران نے ایک گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی کو بھگا لیا جو پولیس ملازمان نے اسکا پیچھا کیا تو گاڑی کو ایک ویران جگہ پر چھوڑ کر بھاگ گیا محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے گاڑی اپنے قبضہ میں لے لی اس کاروائی پر RPOفخر سلطان راجہ نے جملہ پولیس ملازمان کو اپنے دفتر بلوا کر شاباش دی اور فی کس 5000روپے نقد اور تعریفی اسناد دیں۔

متعلقہ عنوان :