گورنمنٹ کالج ہائی اسکول پی اے ایف چکلالہ میں پانچویں اور آٹھویں کلاس کا رزلٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والے طالبات اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

ہفتہ 23 مئی 2015 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)گورنمنٹ کالج ہائی اسکول پی اے ایف چکلالہ میں پانچویں اور آٹھویں کلاس کا رزلٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والے طالبات اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے، مہمان خصوصی ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہورالحق نے کہا کہ محنتی اساتذہ ہمارے محکمے کے لئے فخر ہیں اور ساتھ ہی ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والی طالبات ملک وقوم کا سرمایہ ہیں جو کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روزگورنمنٹ کالج اسکول پی اے ایف چکلالہ میں پانچویں اور آٹھویں کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والے طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی ای ڈی او قاضی ظہور الحق ،ای ڈی او ایم سی چوہدری شہباز تھے جنہوں نے کہا کہ مجھے ان تمام طالبات پرفخر ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے نمایان پوزیشنز حاصل کئیں اور وہ طالبات ملک وقوم کا سرمایہ اور مستقبل میں قوم کی معمار ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اساتذہ کی بھی حوصلہ افزائی کی جنکی محنت کی بدولت آج طالبات نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی، اس موقع پر اسکول کی پرنسپل میڈیم نسیم الطاف نے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اور پوزیشن ہولڈرز طالبات نورز العین ،بی بی زبیدہ،ناعمہ شفیق،نجمہ پروین،جویریہ طارق کو ٹرافیاں اور تعریفی اسناد تقسیم کئیں جبکہ اعلی کارکردگی کی حامل اساتذہ مس شازیہ نوید ،مس فہیمدہ ریاض ،مس ناہید اختر ،مس نگہت سلطان ، مس رشیدہ عباسی و دیگر اساتذہ کو کو تعریفی اسناددی سکول پرنسپل نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔