پاک چائینہ اقتصادی راہدری روٹ کی تبدیلی تختہ لاہور کوشامل کرنے کیلئے کی جارہی ہے،اسفندیارولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت روٹ کی تبدیلی کی حمایت نہیں کریگی، اگر ہمیں جیل بھی جانا پڑا توجائینگے،پختون کے خون پر دستخط نہیں کرونگا،سربراہ عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 23 مئی 2015 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پاک چائینہ اقتصادی راہدری روٹ کی تبدیلی تختہ لاہور کوشامل کرنے کیلئے کی جارہی ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت بھی روٹ کی تبدیلی کی حمایت نہیں کریگی، اگر ہمیں جیل بھی جانا پڑا توجائیں گے،پختون کے خون پر دستخط نہیں کرونگا۔عوامی نیشنل پارٹی نے پاک چائینہ اقتصادی راہداری روٹ کی تبدیلی پر سخت موقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ اگر میاں صاحب جیل بھی بھجوا دے توجانے کوتیارہوں لیکن پختونوں کے خون پر کسی صورت دستخط نہیں کرونگا۔

پشاورمیں ملک طمہاش سٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی خان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ بیان پر شدیددکھ ہوا ،جس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ کاشغرروٹ کی مخالفت کرنیوالے پاکستانی نہیں ،وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ کیاپختون اوربلوچی پاکستانی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چائینہ اقتصادی راہدری روٹ کی تبدیلی تختہ لاہور کوشامل کرنے کیلئے کی جارہی ہے ،ان کاکہنا تھا کہ میرے باپ دادا پر بھی غداری کاالزام لگایا تھا، وزیراعظم نے28مئی کودوبارہ اجلاس بلایا ہے ،جس میں اہم فیصلے ہونگے تاہم عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت بھی روٹ کی تبدیلی کی حمایت نہیں کریگی، انکاکہنا تھا کہ اگر ہمیں جیل بھی جانا پڑا توجائیں گے،پختون کے خون پر دستخط نہیں کرونگا، پختونوں کی حمایت کرنا اگر پاکستان دشمنی تووہ الگ بات ہے، حکومت بتائیں کہ خیبرپختونخوا کوکیوں ترقی سے محروم کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے دل میں چورہے اس لئے باتیں چھپائی جارہی ہیں ۔حکومت بتائے 48انڈسٹریل زون کہاں بنائے جارہے ہیں، صوبائی حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے اسفندیارولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا صرف دعوے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :