رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالدکا شب برات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اورنگی قبرستان کا دورہ

ہفتہ 23 مئی 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالدنے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ شب برات کے انتظامات کے حوالہ سے مرکزی قبرستان اورنگی زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کیا اس موقع پر رکن اسمبلی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے خصوصا شب برات کے موقع پر مساجد،امام بارگاہوں کے اطراف اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی ،جھاڑیوں کی کٹائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کے کام جلد از جلد مکمل کیئے جائیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے شب برات کے موقع پر مساجد ،امام بارگاہوں اور قبرستان آنے والے افراد کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی ایڈمنسٹریٹرنے حق پرست رکن اسمبلی کوانتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے شب برأت کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے قبرستانوں میں خودرو کھاڑیوں کی کٹائی، صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے مرمت و درستگی کے کا موں کاآغاز کیا جا چکا ہے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تما م مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کا کام برق رفتاری سے جاری ہے انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شب برات کی آمد سے قبل صفائی ستھرائی ،روشنی ،اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ تمام بلدیاتی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تینوں زونوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :