Live Updates

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو تحریک انصاف پنجاب کا آرگنائزر مقرر کردیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 21:18

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو تحریک انصاف پنجاب کا آرگنائزر مقرر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو تحریک انصاف پنجاب کا آرگنائزر مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کےتمام عہدےختم کرکےعبوری سیٹ اپ کےتحت چاروں صوبوں میں آرگنائزر مقررکردیئےہیں۔

(جاری ہے)

سابق گونرز پنجاب چوہدری سرور کو پنجاب ،یوسف ایوب کو خیبر پختونخواہ ، عارف علوی کوسندھ جبکہ ہمایوں جوگیزئی کو بلوچستان کاآرگنائزرمقرر کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نےتمام اضلاع میں بھی عبوری دور کےلئے انٹراپارٹی انتخابات کےلئےآرگنائزرز مقررکرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عبوری سیٹ اپ میں شامل لوگ پارٹی الیکشن میں حصہ لینےکےاہل نہیں ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات