شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین افراد کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا کا حکم

ہفتہ 23 مئی 2015 21:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین افراد کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے ہنجر وال میں بابر نامی شخص کے قتل کے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سلیم عرف چھیماں کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے جبکہ خالد خان اور آصف کو دو ‘ دو بار عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :