پیپلز پارٹی کے دور کی طرح (ن) لیگ کے دور حکومت میں بھی عوام کو سکھ اور چین نصیب نہیں ہو سکا ‘ جمشید اقبال چیمہ

نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں کے دور میں ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے ،حیرت ہے پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے

ہفتہ 23 مئی 2015 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، پیپلز پارٹی کے دور کی طرح (ن) لیگ کے دور حکومت میں بھی عوام کو سکھ اور چین نصیب نہیں ہو سکا ،نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں کے دور میں ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے لیکن حیرت ہے کہ پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دورہ حکومت عوام کے لئے تاریخ کا بد ترین دور ہے جس میں مہنگائی کی چکی میں پسے عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور اسکے درباری وزراء تجربہ کاری کا ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھکتے لیکن آج ہر شعبہ بد ترین تنزلی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئندہ بجٹ میں ٹیکسز کے بم برسانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے لیکن حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایسا کوئی بھی اقدام کیا گیا تو اس کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :