Live Updates

وزیر اعلی شہباز شریف کا شاعر و صحافی سید یزدانی جالندھری مرحوم کی بیوہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 23 مئی 2015 21:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب محمد شہباز شریف نے منفرد لہجے کے شاعر و صحافی سید یزدانی جالندھری مرحوم کی بیوہ، لاہور پریس کلب کے لائف ممبر ماجد یزدانی، خالد یزدانی اور ساجد یزدانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :