شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 4سیکورٹی اہلکار شہید

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 23 مئی 2015 21:00

شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 4سیکورٹی ..

پشاور ( رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں چار سیکورٹی اہلکار شہید ہو ئے ہیں جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی سرکاری ذرائع نے بتا یا ہے کہ ہفتے کے دن 12.30بجے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی جب نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں سوار سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار موقع پر شہید ہو ئے جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا وقوعہ کے بعد سیکورٹی فرسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ اپریشن شروع کر دیا تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی خبریں نہیں ملی ہیں ۔

شہید ہو نے والے سیکورٹی اہلکاروں کی میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا جہا ں سے اپنے بائی علاقوں کو روانہ کر دی جا ئے گی ۔