بھارت ،گرمی کی شدید لہر، دوریاستوں میں 230 افراد ہلاک

ہفتہ 23 مئی 2015 20:59

بھارت ،گرمی کی شدید لہر، دوریاستوں میں 230 افراد ہلاک

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) جنوب مشرقی بھارت کی دو ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر سے ایک ہفتے کے دوران 230 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائڈو نے ہفتہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاست میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ہمسایہ ریاست تلنگانا کے سینئر ترین عہدے دار بھمبل رام مینا کے مطابق، 15 اپریل سے اب تک 130 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

تنلگانا کے ضلع خمام میں ہفتہ کو دن کے اوقات میں درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس رہا۔مینا کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دنوں میں خمام میں 16 افراد جانوں سے گئے۔محکمہ صحت نے لو اور سن سٹروک سے بچنے کیلئے عوام سے دوپہر میں باہر نہ نکلنے کو کہا ہے۔نائڈو نے کہا ’ہم لوگوں کو تمام احتیاطی تدابیر اٹھانے اور بہت سا پانی پینے کو کہہ رہے ہیں۔ہفتہ کو دونوں ریاستوں کے بڑے شہروں اور اضلاع میں سڑکیں سنسان رہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر اگلے ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشیں متوقع ہیں جس سے صورتحال بہتر ہو گی۔اے پی `

متعلقہ عنوان :