`بھارتی وزیر دفاع کا بیان خطے میں امن کیلئے خطرناک ، عالمی برادری نوٹس لیں،پرویز رشید

پاکستان نے ہمیشہ کیلئے امن کا راستہ اپنا یا ہے،اس وقت دنیا کو امن‘ خوشحالی اور ترقی کی ضرورت ہے،بیان `

ہفتہ 23 مئی 2015 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان خطے میں امن کے حوالے سے خطرناک ہے، عالمی براد ری اس کا نوٹس لے اور امن کیلئے اپنا کردار ادا کر ے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

وہاں انسانی بنیادی حقوق پامال ہورہے ہیں پاکستان نے ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے، عالمی قوتیں امن کیلئے اپنا کردار کریں اور پاکستان کے اندر بھارت کی پراکسی وار کا نوٹس لیں۔ بھارت دہشت گردی پھیلانے کی باتیں کرر ہا ہے جبکہ اس وقت دنیا کو امن‘ خوشحالی اور ترقی کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ کیلئے امن کا راستہ اپنا یاہے۔ امن کی خاطر پاک فوج نے ہزاروں نوجوانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ پاک فوج خطے اور دنیا میں امن کی خاطر جنگ لڑ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :