` شریف کا ملتان میں سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب

اساتذہ اور بچوں کو ملبے سے بحفاظت نکالنے اور ہرممکن طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت، تحقیقات کا حکم`

ہفتہ 23 مئی 2015 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقے بستی علی والا میں ایک سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی او ملتان کو ہدایت کی کہ اساتذہ اوربچوں کو ملبے سے بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور زخمی اساتذہ و بچوں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر اور ڈی سی او ملتان فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔`

متعلقہ عنوان :