` ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ایک تاریخی موقع ہے،مستقبل میں سپورٹس کے انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کریں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

ہفتہ 23 مئی 2015 20:50

` ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ایک تاریخی موقع ہے،مستقبل میں سپورٹس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پاکستان میں 6سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی دن رات کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے بین الاقوامی کرکٹ کا راستہ بحال ہوا،زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، مستقبل میں سپورٹس کے انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی رات قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20کرکٹ میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ایک تاریخی موقع ہے، عوام نے میچ میں جس ملی جوش و جذبے سے شرکت کی ہے اس سے پوری دنیا کو پیغام پہنچا ہے کہ پاکستانی قوم سپورٹس سے محبت کرتی ہے، مستقبل میں بھی سپورٹس کے انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کریں گے جس سے دنیا میں پاکستان امیج مزید بہترہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انورنے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، مہمان ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کررہے ہیں، اس سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے کنٹرول روم آپریشنل ہے، پورے کمپلیکس کے ایک ایک کونے پر نظررکھی جارہی ہے، اس کے علاوہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی مانیٹر کیا جار ہا ہے۔

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مل کر کام کررہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے ملک میں نیا ٹیلنٹ پیدا ہوگا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں قائم سی سی ٹی وی کیمرہ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور ٹی 20میچ کی سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :