ریحام خان کی لاہور میں آتشزدگی سے جاں بحق 6بچوں کے گھر آمد ،غمزدہ خاندان سے تعزیت

ہفتہ 23 مئی 2015 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) چےئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ ریحام خان نے لاہور میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے6بچوں کے گھر پہنچ گئی،ریحام خان نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کی موت سے شدید دکھ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں آگ بجھانے کا درست نظام نہیں ہے،لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے آگ بجھانے کے نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :