ضیاء کے نظریئے کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں آنیوا لوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، فرحت اللہ بابر

یہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کی جیت ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی پالیسی اپنا ئی ہے، پارٹی کے کسی بھی لیڈر نے ذوالفقار مرزا کے بیانات پر تبصرہ نہیں کیا،خصوصی گفتگو

ہفتہ 23 مئی 2015 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جو جنرل ریٹائرڈ ضیاء الحق کے نظریہ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں آتا ہے تو یہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کی جیت ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مفاہمت کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، جنرل ریٹائرڈ ضیاء الحق کے نظریئے کو چھوڑ کر آنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں پارٹی کے کسی بھی لیڈر نے ذوالفقار مرزا کے بیانات پر تبصرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ضیاء الحق کے ساتھ تھے اور ہماری پارٹی میں آئے ہیں تو وہ اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ضیاء الحق کے ساتھ مل کر انہوں نے بہت بڑی غلطی کی تھی اور وہ اپنی غلطی پر پچھتا رہے ہیں اگر کوئی ہماری پارٹی میں آکر دوبارہ ضیاء الحق کے نظریے کا ساتھ دے تو اس شخص کے کردار کا معیار ہے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی مفاہمت کی ہے کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم اس کو ترک کریں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کا معاملہ عدالت میں ہے اور وہ مسلسل بیان دے رہے ہیں ۔