جب بڑا احتجاج ہوا تو پھر سب کو پانی مل جائے گا : رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 20:32

جب بڑا احتجاج ہوا تو پھر سب کو پانی مل جائے گا : رہنما ایم کیو ایم فاروق ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کے مسئلے پر ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بے حسی کے باعث احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ہمارے صبر کا مسلسل امتحان لیا جارہا ہے۔ کراچی میں سیایسی بنیادوں پر پانی کی تقسیم کی جارہی ہے تاہم جب بڑا احتجاج ہوا تو پھر سب کو پانی مل جائے گا۔