سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 20:26

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد عدالت نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ذوالفقار مرزا کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ پیر کو سیکرٹری داخلہ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت وصول ہونے کے بعد سندھ رینجرز کے اہلکار ذوالفقار مرزا کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔