وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر ہونے والے پرتشدد واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 20:12

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر ہونے والے پرتشدد واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی آج سندھ ہائیکورٹ میں حاضری کے وقت پولیس اہلکاروں کی جانب سے میڈیا نمائندوں کیخلاف کیے جانے والے تشدد کا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نوٹس لے لیا ہے اور واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چوہدری نثار نے میڈیا نمائندوں پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔