ایگزیکٹ کیخلاف تحقیقات، معروف صحافی کامران خان نے بول چھوڑنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 19:49

ایگزیکٹ کیخلاف تحقیقات، معروف صحافی کامران خان نے بول چھوڑنے کا اعلان ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) ایگزیکٹ کیخلاف ہونے والی تحقیقات کے باعث کامران خان نے بول چھوڑنے کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بول میڈیا نیٹ ورک چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کامران خان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کیخلاف لگنے والے الزامات اب تک ثابت نہیں ہوسکے تاہم ان کا ضمیر انہیں مزید بول میڈیا کا حصہ بنے رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

کامران نے انکشاف کیا ہے کہ بول میڈیا گروپ سے منسلق دیگر کئی صحافی بول سے علیحدگی اختیار کرنے کاسوچ رہے ہیں اور اس سلسلے میں جلد ہی کوئی فیصلہ کرلیں گے۔ یاد رہے کہ کامران خان بول میڈیا نیٹ ورک میں صدارت کے عہدے پر فائز تھےاور انہوں نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ اگر ایگزیکٹ کیخلاف لگنے والے الزامات سچ ثابت ہوگئے تو وہ بول میڈیا گروپ چھوڑ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :