مرسی کو پھانسی کی سز ا کیخلاف جماعت اسلامی شکارپور کی احتجاجی ریلی

ہفتہ 23 مئی 2015 19:29

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے ضلع دفتر فرقانیہ ہال سے لکھی در گھنٹاگھر تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی صدارت عبدالفتاح سہندڑو،مولانا صدرالدیں مہر،ایڈووکیٹ اصغر علی پہوڑ سمیت دیگر کررہے تھے اس موقعے پر رہنماؤں نے لکھی در گھنٹاگھر چوک پر دھرنا دیا اور مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ مصر میں فوجی ڈکٹیٹرحکمران کے کہنے پر اخوان المسلمین کے رہنماؤن جن میں سابق صدر محمد مرسی اور دیگر افراد کو سزائیں اور پھانسیں دی جارہی ہیں اور یہ مصر کی عوام کے خلاف ناانصافی ہے انہوں نے اس موقعے پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ مصر کی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ جماعت اخوان المسلمین کے رہنماؤں کو سزائیں ختم کریں اور ان کو فوری طور پر آزاد کیا جائے مزیدکہاکہ اس معاملے پر عالمی برادری کے خاموشی ظالم فوجی حکمرانوں سے ساتھ نبھانے کے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :