سیکولر،انگلش میڈیم نظام تعلیم پاکستانی قوم کیلئے زہر قاتل ، قوم نے مسترد کردیا،اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

مسلمان حکمرانوں کو تحفظ حرمین شریفین کیلئے منافقت ختم کرکے عملی اقدام کرنا ہوں گے،غلام عباس صدیقی

ہفتہ 23 مئی 2015 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سعودی عرب کے حالات خراب کرمیں بیرونی قوتیں متحرک ہو گئیں عالم اسلام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،مسلمانوں کو تحفظ حرمین شریفین کیلئے عالمی سطح پر اسلامی نظام خلافت قائم کرناہوگا اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے سعودی عرب میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ساہوکار امریکہ ،اسرائیل اپنے خود کاشتہ پودوں ایران ،حوثیوں کے ذریعے حرمین شریفین کا تقدس پامال کرنے کی گھناوٴنی حرکت پر اتر آیا، حالیہ سعودی عرب پر تازہ حملوں اورخودکش حملے میں ان قوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

تمام مسلمان ممالک اپنا موثر کردار ادا کرنے کیلئے ایک ہو جائیں متحد ہونے کا ایک ہی طریقہ اسلامی نظام خلافت قائم کرنا ہے ،مسلمان حکمرانوں کو تحفظ حرمین شریفین کیلئے منافقت ختم کرکے عملی اقدام کرنا ہوں گے ورنہ امت مرحومہ ان حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی،مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امت مسلمہ آج پارہ پارہ ہے بات اسلام کی مقدس ریاست سعودی عرب تک پہنچ گئی ایک منظم سازش کے تحت اسلام دشمن مسلم ریاستوں میں اپنی ایجنٹوں کے ذریعے تخریب کاری کر رہے ہیں مسلمانوں کو تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدام کی طرف توجہ دینی ہوگی تاکہ سائنس وٹیکنالوجی،علم کی بنیاد کر مسلمان اپنی عظمت رفتہ کو بحال کر سکیں اسلامی تحریک طلبہ کے رہنما نے پاکستان کے نظام تعلیم سے اسلامی مواد کے حذف کرنے کو تعلیم پر ڈروٴن حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکولر،انگلش میڈیم نظام تعلیم پاکستانی قوم کے لئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تحریک طلبہ انگلش کی بطور زبان مخالف ہرگز نہیں ،بلکہ انگلش کو قوم پر نصابی زبان کی صورت میں مسلط کرنے کی مخالف ہے انگلش کو بطور زبان کوچنگ سنٹرز میں پڑھایا جائے تو کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوگا قوم کو انگلش فوبیا کسی قیمت پر قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :