اسلام محبت ، اخوت اور رواداری کا نام ہے‘مضبوط و محفوظ پاکستان کیلئے قومی ایجنڈا تیار کیا جائے ریاض شاہ

ہفتہ 23 مئی 2015 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام محبت ، اخوت اور رواداری کا نام ہے۔مضبوط اور محفوظ پاکستان کیلئے نیشنل ایجنڈا تیار کیا جائے۔شعبان گناہوں سے نجات کا مہینہ ہے۔احکامات الہٰی سے دوری امت مسلمہ کے زوال کا سبب ہے۔حکومت سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دے۔

اسلام دینی و دنیاوی فلاح کا ضامن ہے۔سعودی عرب میں خود کش دھماکہ قابل مذمت ہے۔خود کش حملے کرنااور کروانا حرام فعل ہے۔

(جاری ہے)

علماء قتل نا حق کے خلاف آواز اٹھائیں۔اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارت نواز عناصر سر گرم ہو چکے ہیں۔امن و محبت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ نا گزیر ہے۔بندوق بردار شریعت کی اسلام میں کو ئی گنجائش نہیں ۔پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جہاد کررہی ہے اور پوری قوم اس جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :