نام نہاد جہادی تنظیمیں اسلام دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں‘صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان میں بین الا قوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے‘سعودی عرب میں خود کش حملہ قابل مذمت ہے،اجتماع سے خطاب

ہفتہ 23 مئی 2015 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ․سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نام نہاد جہادی تنظیمیں اسلام دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں۔دہشتگردی اعلانات نہیں اقدامات سے ختم ہو گی ۔حکمران اپنے اور اپنے خاندان کے اثاثے پاکستان منتقل کریں ۔طارق محبوب کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔سندھ حکومت طارق محبوب کے خون کا حساب دے۔

طارق محبوب نوجوانان اسلام کے محبوب اور مقبول قائد تھے۔ایٹمی پاکستان میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ لمحہ فکریہ ہے۔مودی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔پاکستان میں بین الا قوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔سعودی عرب میں خود کش حملہ قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری حراست میں شہید ہونیوالے طارق محبوب کے ختم چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ختم چہلم میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور قائد ین اہلسنّت نے شرکت کی ۔صاحبزاد ہ حامد رضا نے مزید کہا کہ طارق محبو ب کی دینی و قومی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی۔طبقاتی و استحصالی نظام نے عوام کیلئے زندگی کو بھیانک خواب بنا دیا ہے۔ن لیگ کی حکومت کے دو سالوں میں عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کا طبل بجا دیا ہے۔

را کو راہ دینے والے غدار ہیں۔کراچی مافیاز کے رحم و کرم پر ہے۔امریکہ ، بھارت اور اسرائیل عالمی امن کے دشمن ہیں۔نام نہاد سیکولر بھارت میں تعصب کی انتہا ہو گئی ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا کہ سنی اتحاد کونسل این اے 108منڈی بہاؤ الدین کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار طارق تارڑ کی حمایت کرے گی ۔ پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرکے اس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔فوج ، حکومت اور عدلیہ اپنا اپنا کام کریں تو دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :