مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کی42رکنی نئی کابینہ آئندہ 5سال کیلئے منتخب

علماء معاشرے میں مثبت تبدیلی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کردار اداکریں‘ محمود عباس

ہفتہ 23 مئی 2015 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کی42رکنی نئی کابینہ آئندہ 5سال کیلئے منتخب کر لی گئی۔ گزشتہ روز امیر پنجاب مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر عبدالستار حامد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ پنجاب مرکزی جمعیت اہلحدیث میاں محمود عباس نے منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علماء معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے اور پاکستان سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکریں۔

42 رکنی نئے منتخب عہدیداران نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت میں پاکستان میں محمد عربیﷺ کی شریعت کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔ پروفیسر عبدالستار حامد نے کہا کہ عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر امن وانسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر پاکستانی قیادت کو عملدرآمد کرنا چاہئے۔ پروفیسر عبدالستار حامد نے کہا کہ حرمین الشریفین کا دفاع اپنے ایمان کا دفاع اور پورے عالم اسلام کا دفاع ہے۔ انہوں نے کہا صہیونی طاقتیں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش میں شیعہ سنی فساد کروانا چاہتی ہیں۔ سعودی عرب میں خودکش حملہ اسی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ مارچ2015 میں امیر اور ناظم اعلیٰ کے انتخابات ہوئے تھے جس میں امیر پروفیسر عبدالستار حامد اور ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :