گزشتہ سال کی نسبت اس سال بچوں پر جنسی تشدد کی واقعات میں 17فیصد اضافہ ہوا‘ عنصرسجاد بھٹی

گزشتہ سال جنوری تا دسمبر بچوں پر جنسی تشدد کے کل 3508واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 8براہ راست ساحل نے رپورٹ کیے ہیں، ریجنل کواڈینیٹر ساحل

ہفتہ 23 مئی 2015 19:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ساحل کے ریجنل کواڈینیٹر عنصرسجاد بھٹی نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال بچوں پر جنسی تشدد کی واقعات میں 17فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ سال جنوری تا دسمبر بچوں پر جنسی تشدد کے کل 3508واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،جن میں 8براہ راست ساحل نے رپورٹ کیے ہیں،پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے فوری بل منظور کیا جائے،وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایڈوکیٹ عاطف عدنان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے،عنصر سجاد نے مزید کہا 11-15سال کے بچے زیادہ جنسی تشدد کا شکار ہوئے ہیں ان میں اکثیریت لڑکیوں کی ہے جہاں 2141لڑکیاں اور 1367لڑکے جنسی تشدد کا نشانہ بنے ہیں،سال 2014میں 6531افراد 3508بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث پائے گئے ہیں،اغواء کے واقعات 1706سے بڑھ کر 1831ہوگئے ہیں،زیادتی کے واقعات چاروں صوبوں با شمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں واقع ہوئے ہیں،پنجاب میں 2054،سندھ میں 875،بلوچسان میں 297،کے پی کے میں 152،اسلام آباد میں 90،آزاد کشمیر میں 38،فاٹا میں 1اور گلگت بلتستان میں بھی 1واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ان سفارشات پر عمل کیا جائے ،بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے،حکومت بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چائلڈپروٹیکشن بل فوری منظور کرے ۔

متعلقہ عنوان :