صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی ”خفیہ مانیٹرنگ“ کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 23 مئی 2015 19:19

صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی ”خفیہ مانیٹرنگ“ کرانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مانیٹرنگ اداروں کی جانب سے رپورٹ ارسال کی گئی ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل اور منصوبہ سے ہٹ کر تعمیراتی کام عمل میں لایا جارہا ہے جس پر مانیٹرنگ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر تمام ڈویژنز میں جاری ترقیاتی کاموں،میگا پراجیکٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ مانیٹرنگ ٹیموں سے ان کے اضلاع میں ہونیوالے میگا پراجیکٹس میں تعمیراتی منصوبوں کیساتھ ساتھ سڑکوں اور دیگر منصوبہ جات کی خفیہ مانیٹرنگ کی رپورٹ تیس جون سے پہلے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔