پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں لاہور کو شامل کرنے کیلئے روٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے: اسفند یار والی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 19:17

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں لاہور کو شامل کرنے کیلئے روٹ میں ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) اے این پی کے سرربراہ اسفند یار والی کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں لاہور شامل نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے سرربراہ اسفند یار نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں لاہور شامل نہیں تھا تاہم اب لاہور کو شامل کرنے کیلئے روٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق باتیں چھپا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ بتایا جائے کہ 48 انڈسٹریل زون کہاں بنائے جارہے ہیں۔ اسفند یار والی نے مزید الزام عائد کیا کہ ان پر مسلسل غداری کا الزام لگایا جارہا ہے۔ میاں صاحب انہیں جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو بھیج دیں لیکن وہ پختونوں اور بلوچوں کیخلاف ہونے والی زیادتی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدن میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو حصہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :