سوات میں زلزلہ ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 19:11

سوات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ،تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لو گ کلمہ توحید کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے زلزلہ پیما مرکز اسلام آبا د کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 45کلومیٹر رہی دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 12بج کر 28منٹ پر محسو س کئے گئے جس کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی اس کی گہرائی 178کلومیٹر رہی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :