وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی پیر رحمت کریم سے ملاقات

ہفتہ 23 مئی 2015 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک رحمت آباد شریف ڈاگ اسماعیل خیل ضلع نوشہرہ گئے جہاں جامعہ کریمیہ غفوریہ میں انہوں نے ممتاز عالم دین اور روحانی شخصیت پیر رحمت کریم سے ملاقات کی انہوں نے دین اسلام کی پر خلوص اور بے لوث خدمت اور انسانیت کی فلاح کیلئے بزرگ عالم دین پیر رحمت کریم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سے دعا کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

پیر رحمت کریم نے اس موقع پر خیبر پختونخوا حکومت کی کامیابی اور خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :