کمشنر لاڑکانہ کا سول /سپتال اور لائبریری کا دورہ ،جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ صفائی نہ ہونے ،گندگی پر برہمی کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2015 18:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)کمشنر لاڑکانہ کا سول اسپتال اور لائبریری کا دورہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ صفائی نہ ہونے اور گندگی پر برہمی کا اظہار روڈ اور ڈرینج اسکیم کے معیارکو چیک کرنے کے لیے ٹیم بھیجوں گا عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے افسران مقررہ معیاد کے اندر ترقیاتی کا م مکمل کریں کمشنر لاڑکانہ غلام اکبر لغاری تفصیلات کے مطابق کمشنر لاڑکانہ غلام اکبر لغاری ہفتے کی صبح جیکب آباد کے دورے پر پہنچے اوراچانک سول اسپتال کا دورہ کیا اسپتال میں صفائی نہ ہونے اور مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی پر سول سرجن پر سخت برہمی کا اظہار کیا بعد ازاں گدائی لائبریری کا دور ہ کیا تو لائبریری بند تھی تالے کھول کر کمشنر نے گدائی لائبریری کا معائنہ کیا اور ٹیبل پر پڑی دھول دیکھ کر سی ایم او محمد صادق لغاری سے سختی سے باز پرس کی اور لائبریری کو باقاعدہ فعال کرنے کا حکم دیا کمشنر لاڑکانہ نے شہر میں گندگی پر بھی افسوس کا اظہارکیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں قائداعظم روڈاورڈرینج نالوں کے تعمیراتی کا م کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو میٹنگ کرکے ہدایت کی کہ مقررہ معیاد کے اندر ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے شہریوں کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کی جائے کمشنر لاڑکانہ غلام اکبر لغاری نے ڈی سی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ اور سول اسپتال کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں اسٹور میں ادویات ہونے کے باوجود مریضوں کو دوا نہیں دی جارہی تھی بتایا گیاکہ انسپکشن کے بعد مریضوں کو ادویات دینا شروع کی جائیں گی شہر کی صورتحال قابل رحم ہے جلد بلدیہ اورسول اسپتال کی انسپکشن کے لیے ٹیم بھیجی جائے گی شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار کے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ کمشنر لاڑکانہ نے کہاکہ معیار کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتاٹیم بھیجوں گا جو ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو چیک کرکے رپورٹ دے گی انہوں نے کہاکہ نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر کے دوران روڈ پر جمع کیا گیا ملبہ جلد صاف کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد ورفت میں پریشانی نہ ہو اور ٹریفک کی روانی بھی متاثرنہ ہو ترقیاتی کاموں کے دوران عوام کو جو مشکلات درپیش ہیں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں انہوں نے کہاکہ گدائی لائبریری کااچانک دورہ کیا تو بند ملی بتایا گیاکہ انچارج کی فوتگی ہوگئی ہے ٹیبل پر دھول سے اندازہ ہواکہ لائبریری کئی ماہ سے بند ہے سی ایم او کو ہدایت کی ہے کہ گدائی لائبریری روز کھولی جائے کوتاہی پر معطل نہیں بلکہ نوکری سے برطرف کیا جائے گا انہوں نے بینظیر لائبریری کی بحالی کے لیے کہاکہ سیکریٹری ثقافت سے بینظیر لائبریری کو فعال کرنے کے لیے رابطہ کیا جائے محکمہ ثقافت ہی اب اسے چلائے گا انہوں نے کہاکہ صحت اور ترقیاتی امور پر خصوصی توجہ ہے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیم پر کام کیا جائے گا اساتذہ اور اسکولوں کی فہرست لے کر دورے کروں گا زبوں حال اسکولوں کی نشاندہی کی جائے بہتری لائیں گے ۔