کراچی ،پولیس کی لیاری میں کارروائی ،پنجاب کے وزیر خزانہ کے بھائی سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 23 مئی 2015 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرکے پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن سے بھتہ طلب کرنے والے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کے بھائی اسد الرحمن سے لیاری گینگ وار کے کارندوں نے بذریعہ فون بھتہ طلب کیا تھا ،جس پر اسدالرحمن نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موبائل نمبر ٹریس کرکے ملزم کو لیاری سے گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :