Live Updates

تحریک انصاف نے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 18:44

تحریک انصاف نے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ عمران خان نے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس وجیہ الدین کی رپورٹ کے مطابق پارٹی الیکشن میں بے قائدگیاں ہوئیں۔ رپورٹ میں پارٹی الیکشن کے طریقہ کار میں متعدد مسائل کی گئی ہے۔ جس کے بعد پارٹی کے موجودہ تنظیمی سیٹ اپ کو معطل کرتے ہوئے فی الحال پارٹی میں عارضی عہدے لارہے ہیں۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر کیے جانے والے تشدد کی بھی بھرپور مذمت کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :