Live Updates

صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات میں مداخلت کے باوجود اے این پی 30مئی کو بلدیاتی انتخابات میں صوبہ بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ،خان باچا خان نے خیبرپختونخوا کے غریب مزدور کسان کی حق رائے دہی دینے کیلئے جدوجہد کی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان کا انتخابی جلسے سے خطاب

ہفتہ 23 مئی 2015 18:37

نوشہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے بلدیاتی انتخابات میں بے جا مداخلت کے باوجود اے این پی 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں صوبہ بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ 2013کے انتخابات میں کئے گئے تمام وعدوں سے منحرف ہوچکے ہیں بلدیاتی انتخابات کرانا سپریم کورٹ آف پاکستان کا کارنامہ ہے کیونکہ تین ماہ میں انتخابات کرانے ولی موجودہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش ہے انتخابات میں ایسا نشانات الاٹ کئے ہیں جس سے پختونوں کا سرشرم سے جھک گئے اور سینکڑوں امیدواران انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے محروم ہوگئے خان باچا خان نے خیبرپختونخوا کے غریب مزدور کسان کی حق رائے دہی دینے کیلئے جدوجہد کی اور آج خان اور نواب غریبوں کے درپر جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مانکی شریف میں ایک بہت بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے اے این پی ضلع نوشہرہ کے نائب صدر جمال طارق حمیدخٹک، شاہد خان خٹک، نجم الحسن، جواد خان خٹک، انجینئر حامد علی اور خوشحال خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اے این پی کی سابقہ پانچ سالہ دور حکومت میں پختونوں کے تمام خواب پورے کردئیے اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پختونوں کے تمام حقوق حاصل کئے اٹھارویں ترمیم کے تحت آج صوبائی حکومت وفاق سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور اپنے حقوق حاصل کرلئے اور اب ہمیں کچکول پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے پانچ سال میں جتنے ترقیاتی کام کئے اتنی ساٹھ سالوں میں بھی کسی نے نہیں کئے موجودہ صوبائی حکومت کے ڈھائی سال گزرجانے کے باوجود ابھی تک قابل ذکر کام نہیں کرسکا اور عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے انتخابات کے دوران چھ وعدے کئے تھے جن میں لوڈشیڈنگ، بیروزگاری کا خاتمہ، مہنگائی اور کرپشن کا خاتمہ اور بلدیاتی انتخابات تین مہینوں میں کرانے کا وعدہ کیاتھا جن میں وہ بری طرح ناکام رہے انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے صوبے میں ڈیم کے تعمیر کے عوض چین کے ایک کمپنی سے ایک ارب روپے کمیشن کا مطالبہ کیاتھا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات میں بے جامداخلت بند کردے اور ترقیاتی فنڈ سیاسی رشوت کے طورپر استعمال نہ کرے انہوں نے کہا کہ باربار شکایات کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات