ذوالفقار مرزا کی سندھ ہائیکورٹ آمد کے موقع پر پولیس اہلکاروں کا ایکشن، صحافیوں پر بدترین تشدد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 18:26

ذوالفقار مرزا  کی سندھ ہائیکورٹ آمد کے موقع پر پولیس اہلکاروں کا ایکشن، ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) ذوالفقار مرزا کی سندھ ہائیکورٹ آمد کے موقع پر پولیس اہلکاروں نکی جانب سے ایکشن دکھاتے ہوئے صحافیوں پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذوالفقار مرزا کی سندھ ہائیکورٹ آمد کے موقع پر حالات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نقاب پوش پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کے شیشے توڑے جارہے ہیں اور شدید توڑ پھوڑ کی جارہی ہے جبکہ صحافیوں پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے ۔

حالات خراب ہونے کے باعث ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں پناہ لے لی ہے۔ عدالت نے اس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساوَتھ کو واقع کی وضاحت کیلئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور واقع کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔