کوئٹہ ،میکانگی روڈ پر بجلی کے ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث سیکڑوں لیٹر تیل بہہ کر قریبی گھر میں داخل ہوگیا

ہفتہ 23 مئی 2015 18:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر بجلی کے ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث سیکڑوں لیٹر تیل بہہ کر قریبی گھر میں داخل ہوگیا واپڈا کا عملہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیئے آٹھ گھنٹے بعد پہنچاشہری کہتے ہیں محکمہ بجلی کے اہلکاروں کی فرائض میں غفلت کے باعث کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا تھا محکمہ بجلی کے اہلکاروں کی روائتی سستی اور غفلت نے کئی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

میکانگی روڈ پر ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث سیکڑوں لیٹر تیل بہہ کر قریبی گھر میں داخل ہوگیا۔مالک مکان کا کہنا ہے کہ صبح چار بجے گھر کے قریب لگے ٹرانسفارمر سے تیل نکل کر اس کے گھر میں داخل ہواکئی بار متعلقہ آفس میں شکایات درج کروائی گئی لیکن جانفشاں عملہ ٹال مٹول کرتا رہا۔واپڈا کے برق رفتار اہلکار آٹھ گھنٹے بعد ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیئے پہنچے اس وقت تک سیکڑوں لیٹر تیل بہہ کر قریبی گھر میں داخل ہوچکا تھاشہریوں کا کہنا ہے کہ نااہل اہلکاروں کی غفلت کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔