کوئٹہ، بھائی اور بچوں کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے ، مختیار احمد عمرانی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 23 مئی 2015 18:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) مختیار احمد عمرانی نے کہا ہے کہ ان کے بھائی اور بچوں کو ڈیرہ مرا جمالی سے کوئٹہ آتے ہوئے راستے میں قتل کردیا تھا مگر ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے وہ ابھی بھی علاقے میں دہشتگردی میں ملوث ہے انہوں نے یہ بات ہفتے کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی لوکل گورنمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے ان کو غلام قادر بگٹی ظفر ، ارسلان بگٹی ، اور دیگر افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جن میں ان کے بچے بھی جاں بحق ہوگئے تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نصری آباد کے جلسہ میں واضح طورپر احکامات جاری کئے تھے کہ ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے ۔

مگر اس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا نامزد افراد ابھی بھی قتل اغواء ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث ہیں آزادانہ طورپر ڈیرہ مراد جمالی میں موجود ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان دہشتگردوں کو نیشنل ہائی وے سے گزرنے والی بجلی کی لائنوں سے بجلی دی جارہی ہے اس کے علاوہ ایک بہت بڑا ٹاؤ ر کا جنیٹر بھی دہشتگردوں کے پاس ہیں ہم عدالت عالیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے جائیداد ضبط کی جائے ۔