کراچی ،این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے 95 ملین گیلن پانی کی فراہمی شروع

کمشنر کراچی کا ایم ڈی واٹر بورڈ کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں دورہ ،عوامی ٹنکیوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کے انتظامات دیکھے

ہفتہ 23 مئی 2015 18:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر جو پمپس خراب تھے ان کی مر مت کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے 95 مین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔اس سے ضلع غربی اورنارتھ کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر ہو جا ئے گی۔ یہ بات کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں واٹر بورڈ کے افسران نے بتائی ۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ واٹر بورڈ کے انجینئرز کو چاہئے کہ وہ تمام پمپنگ اسٹیشنوں کی بہتر دیکھ بھال کریں ۔ چوکس رہیں۔ اگر کسی بھی پرزہ کی خرابی کا احتمال ہو تو اس کو ہنگامی بنیادوں پر مر مت کرائیں تاکہ پمپس مسلسل چلتے رہیں اور پمپس کی خرابی کی وجہ سے پانی کی فراہمی معمو ل کے مطابق جاری رہے۔

(جاری ہے)

ان کی مر مت کرانے میں لاپراہی کے سبب پانی کی فراہمی متاثر ہو تی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بہتر رکھنے کے لئے اورلوگوں کی پانی کی شکایات کے ازالے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ انجینئرز کے ساتھ اور کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ رابطہ رکھیں گے ۔ جہاں پانی لائنوں کے ذریعے فراہم نہ کیا جا سکے وہاں ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیا جا ئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے کمشنر کراچی کے دفتر میں روزانہ ڈپٹی کمشنرز اور چیف انجیئرز اجلاس کریں گے روزانہ کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور روزانہ کی ضروریات کے مطابق بہتری کے لئے اقدامات میں کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنا یا جا ئیگا۔ مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے گااجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر مینجمنٹ کے اقدامات سے بہتر ہورہی ہے۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پانی کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرور ت ہے،دریں اثنا کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے جمعہ کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکڑ سید ہاشم رضا کے ہمراہ ضلع غربی میں پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ان علاقوں میں انھوں نے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کے انتظامات دیکھے اور انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی محمد علی شاہ،علاقہ چیف انجینئر اویس ملک اور علاقہ اسسٹنٹ کمشنر حشام مظفر بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے مختلف علاقوں میں عوامی ٹینک دیکھے اور پانی کی فراہمی کا معائنہ کیا۔ اور پانی کی فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کی ایم ڈی واٹر بورڈ نے کمشنر کو بتا یا کہ پمپنگ اسٹیشن پوری طرح فعال ہو گیا ہے اس سے 25 ملین گیلن پانی روزانہ کا اضافہ ہو ا ہے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات نے شہر میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں انھوں نے پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کر نے کے لئے خصو صی ہدایات جاری کی ہیں پانی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرور ت ہے۔

واٹر بورڈ کے انجینئرز انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں لو گوں کو پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں مینجمنٹ کو بہتر بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ جن علاقوں میں پریشر کی کمی ہے یا لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی نہیں ہورہی ہے ان علاقوں میں عوامی ٹینکوں پر مفت ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرکے لوگوں کو پانی فراہم کیا جائے جہاں عوامی ٹنکیا ں نہیں ہیں ان علاقوں میں ٹینکروں کو لوگوں کی سہولت سے کھڑا کرکے پانی فراہم کیا جا ئے۔

کمشنر کراچی نے ضلع غربی کے دورہ کے دوران اورنگی ، اتحاد ٹاؤن،صا دق آباد اسٹیڈیم ،بیوہ کالونی اور دیگر علاقوں میں عوامی ٹینکوں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر کمشنر کر بتا یا گیا کہ اورنگی میں17 عوامی ٹنکیا ں فعال کر دی گئی ہیں کمشنر نے کہا کہ مزید ٹنکیوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے اور ٹنکیوں کو بھر کر رکھا جائے۔

اس موقع پر لوگوں نے کمشنر کراچی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پانی کی فراہمی کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔کمشنر کو بتایا گیاکہ اورنگی میں 26 جگہوں پر فری عوامی ٹینکرز سے 70 ہزار ملین گیلن روزانہ پانی فراہم کیا جارہاہے۔ہر پوائنٹ پر 5ہزار گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے ،انھیں یہ بھی بتایا گیاکہ24مساجد کو بھی پانی دیا جارہا ہے ،کمشنر نے ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ پانی کی فراہمی کی صورتحا ل کی روپورٹ انھیں پیش کریں۔ اس موقع پر اورنگی بلوچ ویلفئر سوسائٹی میں عوامی ٹنکی سے فری عوامی ٹینکرز سے پانی کی فراہمی پر علاقہ مکینوں نے اطمینان ا ظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :