امت مسلمہ نے برما کے مسلمانوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، حلیم عادل شیخ

ایسا لگتا ہے روہنگیامسلمانوں کو مسلم ممالک کی سرزمین بھی پناہ دینے کو تیار نہیں،صدر مسلم لیگ (ق)

ہفتہ 23 مئی 2015 18:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے رونگہیامسلمانوں پر ظلم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رونگہیا مسلمانوں کا کو ئی پرسان حال نہیں ہے ،امت مسلمہ خاموش ہے برما کے مسلمانوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیاہے،اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ان کی اپنی ہی سرکار ان کے خلاف ہوچکی ہے گزشتہ ایک دہائی سے یہ بدھ مت کے پیروکاروں کے ہاتھوں بے گناہ ماریں جارہے ہیں ان کی عزتو ں کو تار تار کیا جارہاہے اس پر انسانی حقو ق کے علمبرداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ایسے میں OICکہاں ہے انسانی حقو ق کے دعوے دار یونائیٹڈنیشن کہا ہے ؟ان کے اپنے ملک سے نکالے جانے کے بعد ان کو کوئی بھی ملک اپنے پاس رکھنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ ان کی سب سے بڑی غلطی یہ سمجھی جاتی ہے کہ یہ مسلمان ہیں جس پر ان مظلوموں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر انسانیت بھی شرمارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی جنرل سیکرٹری غلام سرورسیال اور کراچی میں یوتھ ونگ کے صدر مرزاعظیم بیگ اورملیر میں یوتھ ونگ کے صدر رانازوالفقارسے ملاقات میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مسلمان ممالک کے تنگ نظری پر افسوس ہے جبکہ ان لوگوں کو مسلمان ہونے کی سزادی جارہی ہے جس کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ اپنے ملک سے دھتکارے ہوئے رونگہیا مسلمانوں کو مسلم ممالک کی سرزمین پر بھی پناہ نہیں ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اس وقت جہاں کہیں بھی ہیں سپر پاوراور طالع آزماؤں کے اسیر ہیں یہ وہ لمحہ ہے جو ہمیں دولت کی ہوس کی وجہ سے دیکھنے کو مل رہاہے اگر اس وقت ہم نے یکجہتی کا مظاہر نہ کیا تو ہماری شناخت بھی مٹ جائے گی اور دشمن ممالک ہمیں آپس میں لڑالڑاکر تباہ کردیں گے۔بعدازاں انہوں نے ملیر میں درسانو چھنوکا دورہ بھی کیا اوروہاں پر موجودلوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :