ایگزیکٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ 7 سے 10 روز میں کیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 18:08

ایگزیکٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ 7 سے 10 روز میں کیا جائے گا: ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کی مبینہ جعلسازی کے حوالے سےامریکی ایجنسی کی رپورٹ پر تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کیخلاف امریکی ایجنسی کی رپورٹ پر تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں انٹر پول سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

اس سلسلے میں تحقیقات کی ذمہ داری ایف آئی اے کو دے دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کا معاملہ انتہائی حساس ہے۔فیصلے میڈیا ٹرائل سے نہیں بلکہ عدالتوں میں ہوا کرتے ہیں۔ ایگزیکٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ 7 سے 10 روز میں کرلیا جائے گا۔