پی آئی ایم اے کے زیر انتظام میڈیکل ایجوکیشن پروگرام کے تحت 107واں پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 23 مئی 2015 18:04

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پی آئی ایم اے) کے زیر انتظام میڈیکل ایجوکیشن پروگرام کے تحت 107واں پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد طبی شعبہ میں ہونے والی تحقیق اور علم کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں منعقد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی آئی ایم اے کے عبدالودود نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

23 مئی۔2015ء“ کو بتایا کہ ان پروگراموں میں طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے خصوصی لیکچردیئے جبکہ مختلف تربیتی سیمینارز بھی منعقد کئے گئے جن میں ریڑھ کی ہڈی کے ا مراض، شوگر، سگریٹ نوشی اور اس کے نقصانات، جلدی بیماریوں، سینے، ہڈیوں کے امراض سمیت سینے کے کینسر اور دل کے امراض کے حوالہ سے ہونے والی جدید ترین تحقیق کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی گئی۔