وزیراعظم محمد نواز شریف سے ایس پی ٹیک لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات

ملک میں کم لاگت کے رہائشی یونٹس کی تعمیر کیلئے تکنیکی اور مالیاتی پہلوؤں پر تفصیلی پریذنٹیشن دی گئی حکومت کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے سستے رہائشی یونٹس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم نواز شریف

ہفتہ 23 مئی 2015 18:04

اسلام آباد ۔ 23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے سستے رہائشی یونٹس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چیئرمین ہانس ویلمسن کی قیادت میں ایس پی ٹیک (پی وی ٹی) لمیٹڈ کے ایک وفد نے ہفتہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو ملک میں کم لاگت کے رہائشی یونٹس کی تعمیر کیلئے تکنیکی اور مالیاتی پہلوؤں پر تفصیلی پریذنٹیشن دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نواز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھر انسان کی سب سے اولین ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو تعلیم، روزگار، صحت، ٹرانسپورٹیشن سہولیات کی فراہمی کی طرح بے گھر لوگوں کو رہائشی یونٹس کی فراہمی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں 30 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ شہری علاقوں میں ہاؤسنگ کی قلت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :