واپڈا انتظامیہ نے بجلی کے واجبات ادا کرنے کے نوٹس ارسال کر دیئے

ہفتہ 23 مئی 2015 18:04

سرگودھا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) واپڈا انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھلوال، بلڈنگ برانچ، پلاننگ برانچ، ٹی ایم اے بھلوال سمیت ٹی ایم اے کوٹ مومن اور بھیرہ ٹاؤن کمیٹی کو بجلی کے واجبات ادا کرنے کے نوٹسز ارسال کر دیئے گئے اور ساتھ ہی ڈی سی او سرگودھا کو بھی مراسلہ تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان سرکاری دفاتر کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن ان دفاتر نے اپنے ذمے واپڈا کے واجبات ادا نہ کئے ہیں تاہم ان دفاتر کو ایک مرتبہ پھر حتمی نوٹس ارسال کر دیئے گئے ہیں اگر ان دفاتر نے اپنے واجبات ادا نہ کئے تو ان کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :