بے سہارا بچوں کو اسٹیٹ چلڈرن سمجھا جائے، ریحام خان

ہفتہ 23 مئی 2015 18:02

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کو اسٹریٹ چلڈرن کی بجائے اسٹیٹ چلڈرن سمجھا جائے،بے سہارا بچوں کی ہم سب پر ذمہ دار عائد ہوتی ہے۔وہ ہفتہ کے روز یہاں سبزہ زار میں منعقعدہ اسٹریٹ چلڈرن کے متعلق ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پر دیگر پارٹی خواتین اورکارکن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا تھا کہ سب لوگ مل کر ان بے سہارابچوں کی کفالت کریں تو ان کی زندگی بدل سکتی ہے۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے چیئر مین کی اہلیہ ریحام خان کا لاہور پہنچنے پر ائیر پورٹ پر پارٹی کاکنان نے والہانہ استقبال کیا۔بعدازاں ریحام خان حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پارٹی فوٹوگرافر مظہر اقبال کے گھر بھی گئیں جہاں پر انہوں نے ان کے اہلہ خانہ سے اظہار ہدردی کے ساتھ 10لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔علاوہ ازیں ریحام خان نے لاہور میں مختلف تقریبات میں شرکت کی اور مصروف ترین دن گزارا۔

متعلقہ عنوان :