پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے علم کے چراغ روشن کیے ہیں :ڈاکٹر انیلہ سلمان`

ہفتہ 23 مئی 2015 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، پارٹنر این جی اوز اور ورلڈ بنک کے نمائندوں کا سہ فریقی اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان ، ڈائریکٹر ملیحہ بتول اور پارٹنر این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ ورلڈ بنک کی سینئر ایجوکیشن سپیشلسٹ شہر زاد لطیف ، علی انصاری ، عائشہ خان ، علی انعام اور حرا سرفراز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تھرڈ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پروجیکٹ کے حوالے سے سب ریفارم ایریاز کے بارے میں تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نجی شعبہ کے اشتراک سے شروع کردہ بے وسیلہ بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے منصوبوں کو تخفیف غربت ، جہالت اور افلاس میں انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبے ضرورت مند بچوں کے سنہرے مستقبل کی نوید ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان نے اجلا س کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی اہمیت اور سماجی اثرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں سے 17لاکھ ضرورت مند طلبا و طالبات فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ یہ فروغ تعلیم کا سب سے اہم اور مفید منصوبہ ہے جس سے تعلیمی پسماندگی کا شکار علاقوں میں علم کے چراغ روشن ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں کی افادیت کے پیش نظر انہیں مزید وسعت دی جاتی ہے تاکہ ہر ضرورت مند بچہ ان منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکے۔ `

متعلقہ عنوان :