سروسز ہسپتال کے پیرامیڈیکس سٹاف کی ہڑتال کے باعث کام بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا `

ہفتہ 23 مئی 2015 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سروسز ہسپتال کے پیرامیڈیکس سٹاف کی ہڑتال کے باعث ہسپتال کے وارڈوں اور لیبارٹریز میں کام بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے پیرامیڈیکس سٹاف کے رہائشی کوارٹرز میں سے3کوارٹرز مختلف ڈاکٹروں کو الاٹ کئے جانے کیخلاف ہسپتال کے پیرامیڈیکس سٹاف نے ہڑتال کر دی۔

ہڑتال کے باعث میڈیکل سٹوڈنٹس کے میڈیکل نہ ہوسکے ۔ علاوہ ازیں مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ نہ ہونے اور ہسپتال کے وارڈوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کے نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین اور انتظامیہ کی جانب سے ہونیوالے مذاکرات میں مظاہرین نے اپنا احتجاج تین روز کیلئے مؤخر کردیا۔