لاہور میں زمباوے ٹیم کا قیام، سیکورٹی اہلکاروں کی معمولی سی غفلت یا لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا‘ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف`

ہفتہ 23 مئی 2015 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پاکستان اور زمبابوے کرکٹ میچوں کے دوران مہمان ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سکیورٹی افسران واہلکاران کو وارننگ دی ہے کہ مہمان ٹیم کے شہر میں قیام کے دوران معمولی سی غفلت یا لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم کے ہوٹل اور قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کو ہر زاویے سے فول پروف بنایا جائیگا۔ انہوں نے جمعہ کے روز سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے دونوں ممالک کے مابین کرکٹ میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے رش میں مزید اضافہ ہونیکا کا امکان ہے لہٰذا سکیورٹی انتظامات کو بھی اسی تناظر میں مزید فول پروف بنایا جائیگا۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے بھی گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :