قومی وطن پارٹی ہمیشہ سے اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی کی خواہاں رہی، شاہ فیصل ایڈووکیٹ

ہفتہ 23 مئی 2015 17:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) قومی وطن پارٹی ہمیشہ سے اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی کی خواہاں رہی اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی آفتاب شیرپاؤ کی قیادت میں عام لوگوں کو پارٹی میں اہم عہدے دئیے گئے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ترنگزئی کے تحصیل امیدوار شاہ فیصل ناساپی ایڈووکیٹ نے میرہ اتمانزئی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کیا- فضل شاہ حکیم کے حجرے میں منعقد ہونیوالے کارنر میٹنگ پروگرام میں علاقہ کے معززین گلزار حسین ، وقار احمد ، نوید ، پیرشاہد علی ، امین الحق نے بھی شرکت کی جنہوں نے قومی وطن پارٹی کے تحصیل صدر ولی محمد کو اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا- شاہ فیصل ناساپی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں عوام انہی کے امیدواروں کو وویں تاکہ پختونوں کے اپنے نمائندے ان کے مسائل کیلئے آواز اٹھائیں ان کاکہنا تھا کہ جس طرح آفتاب شیرپاؤ نے ہر دور میں اپنے علاقے کیلئے کام کیا اسی طرح انکے کارکن بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

`

متعلقہ عنوان :