Live Updates

عوام بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں،عثمان بشیر

ہفتہ 23 مئی 2015 17:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) عوام بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں،بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی،کامیاب ہو کر یوسی 15 کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،عوام 30 مئی کو صرف بلے کے نشان پر مہر لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے یوسی 15 سے ٹاؤن کونسل کے امیدوار ایم ایم عثمان بشیر نے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایم ایم عثمان بشیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حقیقی تبدیلی کے قریب پہنچ چکی ہے، بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ اب عوام اپنے منتخب نمائندوں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے، عوامی نمائندوں گھر گھر جا کر لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے، 30 مئی کو بڑے بڑے برج گریں گے اور عوام کے مال پر عیاشی کرنے والوں کی وکٹیں گر جائیں گی۔`

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات