ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادنے نائلہ ممتاز اغواء کیس میں ایس ایس پی اسلام آباد کو تفتیش کرنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 23 مئی 2015 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد تنویر میر نے نائلہ ممتاز اغواء کیس میں ایس ایس پی اسلام آباد کو تفتیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کو نائلہ ممتاز کے ورثاء کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ نائلہ ممتاز کو اغواء کیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس کو بار بار درخواست دینے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایس ایس پی اسلام آباد کو حکم دیا جائے کہ وہ اغواء کا نوٹس لیکر تفتیش کریں درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد کو حکم دیا گیا کہ وہ اس کیس کی تفتیش کریں اور کوئی کوتاہی نہ برتیں ۔

متعلقہ عنوان :