ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے منشیات فروشی کے تین مختلف مقدمات میں ایک ملزم کو بیس ماہ قید ،دوسرے کو ضمانت پر رہا کر دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے منشیات فروشی کے تین مختلف مقدمات میں ایک ملزم کو بیس ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانہ جبکہ ایک ملزم ضمانت پر رہا اور ایک کو عدم ثبوت پر بری کردیا ۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی تفتیش میں کوتاہی برتنے پر سرزنش کی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ خرم علی خان نے چرس برآمدگی کے مقدمے میں ملزم زمین گل کو 20ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے ملزم سے تھانہ سہالہ کی حدود میں دو کلو چرس برآمد ہوئی تھی ۔

دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود سے چرس فروشی کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم نور اﷲ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا اور ایس ایچ او کو سرزنش کی کہ انہوں نے تفتیش میں کوتاہی برتی ملزم پر 1200گرام چرس برآمد ہونے کا الزام تھا جبکہ ایک تیسرے مقدمے میں سیشن جج تنویر میر نے منشیات کے کیس میں گرفتار ملزم خان متین کو ضمانت پر رہا کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :